مریم صفدر کے جلسے کی خاطر ن لیگ نے سرگودھا فٹبال گراؤنڈ کو مسمار کردیا، فرخ حبیب

May 19, 2022

اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب نے کہا کہ ایک مجرمہ کی خاطر سرگودھا فٹبال گراؤنڈ کو نون لیگ کے جلسے کیلئے مسمار کر دیا گیا اور سرکاری جگہ تباہ کی گئی۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سرگودھا کمپنی باغ میں مریم صفدر کے جلسے کی خاطر ن لیگ نے سرگودھا فٹ بال گراو¿نڈ کو مسمار کر دیا ، کیا کوئی پوچھے گا کہ یہ مریم صفدر کون ہے جس کیلئے سرکاری جگہوں کو مسمار کیا جا رہا ہے؟ فرخ حبیب نے مزید کہا کہ شریف خاندان جہاں بھی گیاوہاں تباہی کے اثرات آنا شروع ہو جاتے ہیں۔