سی ٹی ڈی نے جعلی مقابلے میں نوجوانوں کو ناحق قتل کیا، جئے سندھ قومی پارٹی

May 19, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جئے سندھ قومی پارٹی کے رہنما نواب خان زنئور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ سی ٹی ڈی نے جعلی مقابلے میں نوجوانوں کو ناحق قتل کیا ہے، اے ڈی راحمو پیشہ کے لحاظ سے باورچی تھا، سی ٹی ڈی نے کچھ روز قبل لڑکوں کو گرفتار کیا تھا، اہلخانہ نے سوشل میڈیا پر گمشدگی کی کمپین بھی چلائی تھی، انھوں نے کہا کہ سی ٹی ڈی کا یہی وتیرہ ہے کہ پہلے گرفتار کرتے ہیں، پھر جعلی مقابلے میں قتل کرتے ہیں انھوں نےسپریم کورٹ سے سی ٹی ڈی کے جعلی مقابلے کا سوموٹو نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہیں، اور انصاف کے لیےاحتجاج کےلیے ہر فورم پر جائینگے۔