شدید گرمی، گھنٹوں بجلی بند، سندھ اور پنجاب میں میٹرک امتحانات کے دوران لوڈشیڈنگ سے طلبا کا برا حال

May 19, 2022

کراچی(ٹی وی رپورٹ)سندھ اور پنجاب ميں ميٹرک امتحانات کے دوران بجلی کی لوڈشيڈنگ سے طلبہ کا برا حال ہوگیا جبکہ امتحانی مراکز ميں بجلی کا متبادل انتظام ہے نہ پينے کیلئے ٹھنڈا پانی دستياب ہے، گرمی سے کئی طلبا کی حالت غير ہوگئی، سندھ ميں حيدرآباد، لاڑکانہ، ميرپور خاص، سکھر اور نوابشاہ تعليمی بورڈز ميں نقل کا بازار بھی گرم رہا، لاڑکانہ ميں کئی مراکز پر امتحانی پرچہ دير سے پہنچنے کی شکايت ملی ہے، کراچی ميں دوسرے روز بھی پرچہ آئوٹ ہوگیا، کمپيوٹر اسٹيڈيز کا پرچہ مقررہ وقت سے بيس منٹ پہلے آئوٹ ہوگيا، امتحانی مراکز ميں نقل کو بھی نہ روکا جاسکا ۔