سکھ کمیونٹی کے دو افراد کا قتل، ہندکو تحریک کے وفد کی متاثرین کے گھر آمد

May 19, 2022

پشاور(لیڈی رپورٹر) پاکستان ہندکوان تحریک کا وفد صوبائی صدر محمد اکبر سیٹھی کی قیادت میں سکھ کمیونٹی کے قتل ہونیوالے افراد کے گھر گئے اور ان کے ورثاء سے تعزیت کی اور متاثرہ خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔اس موقع پر وقار احمد لودھی ، ملک شان الہی اور جمال ناصر چشتی بھی موجود تھے پاکستان ہندکووان تحریک کے صوبائی صدر خواجہ محمد اکبر سیٹھی نے سکھ برادری کے دو افراد کے قتل کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے اس بیہمانہ قتل میں ملوث عناصر کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا انہوں نے کہا کہ واقعہ شہر کے پر امن ماحول کو خراب کرنے کی مذموم کوشش ہے اور کسی کو بین المذاہب ہم آہنگی کو کسی صورت خراب کرنے کی کی اجازت نہیں دی جائے گی، پاکستان میں رہنے والے ہر مذاہب کے لوگ پاکستانی ہیں اور انکو محمد علی جناح کے اصولوں اور جد جہد سے پیار تھا اس لیے سکھ کمیونٹی ہو ہندو کمیونٹی یو یا عیسائی کیمونٹی ہو یہ زبردستی سے مائی گریٹ ہو کر نہیں ایے اپنی محبت اور مرضی سے انہوں نے پاکستان میں رہنا پسند کیا ۔دوسری بات پاکستان ایک گلدستہ ہے اور تمام کیمونٹی والے اس گلدستہ کے پھول ہیں اس موقع پر صوبائی صدر محمد اکبر سیٹھی نے متاثرہ خاندان کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی اور صوبائی حکومت سے متاثرہ خاندان کے ساتھ فوری مالی امداد اور ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے سیکورٹی کوتائی میں کمی بیشی کو پورا کرنے کا بھی مطالبہ کیا ۔