ٹیلی کام سیکٹر کو اپنا انفرااسٹرکچر اپ گریڈ کرنا ہوگا، امین الحق

May 20, 2022

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق نے کہا کہ پاکستان میں سروسز کے معیار کو بہتر کرنے کیلئے ٹیلی کام سیکٹرکو اپنا انفراسٹرکچر اپ گریڈ کرنا ہوگا، پسماندہ اور دور دراز کے علاقوں میں موبائل سروسز اوربراڈ بینڈ کی فراہمی کیلئے وزارت آئی ٹی 90 سے 95 فیصد سبسڈی دے رہی ہے شہری علاقوں میں اب گریڈیشن کیلئے ٹیلی کام کمپنیاں اپنا کردار ادا کریں، انھوں نے یہ بات جمعرات کو اپنے دفتر میں ہیڈ آف ٹیلی نار ایشیا جارگن سی آرنٹز روسٹرپ کی قیادت میں وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہی۔