راولپنڈی رنگ روڈ پروجیکٹ میں 2.60ارب کےگھپلے، اینٹی کرپشن نے چالان جمع کروا دیا، سابق کمشنر محمد محمود سمیت 3 ملزم نامزد

May 20, 2022

لاہور (نیوزرپورٹر) محکمہ اینٹی کرپشن نےتحریک انصاف کے دور میں مکمل ہونے والے راولپنڈی رنگ روڈ پروجیکٹ میں 2.60ارب روپےکے مبینہ گھپلوں کی تحقیقات مکمل کے چالان عدالت میں جمع کروا دیا، چالان میں سابق کمشنر راولپنڈی کیپٹن( ر )محمد محمود ،وسیم تابش اور عبداللہ کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔ چالان جمع ہونے کے بعد کیپٹن( ر )محمد محمود نے بریت کی درخواست دائر کردی۔