کوئٹہ: فائرنگ کے واقعات ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی

May 20, 2022

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ میں فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا پولیس کے مطابق سریاب کا رہائشی عطاللہ ولد فقیر محمد گزشتہ روز نیو سریاب کے علاقے سبی روڈ پھاٹک کے قریب سے جا رہا تھا کہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار اس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے فائرنگ کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ہسپتال پہنچایا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی جبکہ علمدار روڈ پر معمولی تکرار پر دوست نے فائرنگ کر کے اختر محمد کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گیا پولیس نے زخمی کو ہسپتال پہنچایا جبکہ مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ۔