غبن کے سکینڈل میں ملوث چار ملزمان کے وارنٹ جاری

May 20, 2022

پشاور(نیوز رپورٹر)احتساب عدالت پشاورکے جج شاہد خان نے ورکرز ویلفیر بورڈ میں غبن کے ایک سکینڈل میں ملوث چار ملزمان کو حکم عدولی پر گرفتار کرنے اور عدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔ گزشتہ روز عدالت نے نیب کی جانب سے دائر ریفرنس کی سماعت کی ۔ اس موقع پر ریفرنس میں نامزد مرکزی ملزم طارق اعوان ، سید اختر علی شاہ ، عبد الوحید قریشی اور فیصل عزیر عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس کے بعد فاضل جج نے چاروں ملزمان کے خلاف بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے اُنہیں 27مئی تک عدالت میںپیش کرنے کا حکم جاری کردیا ۔