فائرنگ سے سکول وین میں سوارطالب علم اورڈرائیورزخمی

May 21, 2022

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ بھارہ کہوکے علاقہ میں فائرنگ سے سکول وین میں سوارطالب علم اورڈرائیورزخمی ہوگئے۔ تھانہ بھارہ کہوکوعلی اکبرنے بتایاکہ میرابیٹانویں جماعت میں پڑھتاہے جوپیپر دینے کے بعد اپنے دوستوں وسیم ،شکور اورعاقب کے ہمراہ دوموٹرسائیکلوں پرسری چوک کی جانب آرہے تھے کہ دوموٹرسائیکل پرپانچ چھ لڑکے آگئے جنہوں نے انہیں گرانے کی کوشش کی لیکن میرابیٹا اوراس کادوست سری چوک پہنچ گئے ۔ ملزمان ان کاموٹرسائیکل نیچے گرانے میں کامیاب ہوگئے اور میرے بیٹے اوراس کے دوست کوڈنڈوں سے مارنا شروع کردیا ۔اس دوران ملزموں نے اپنے مزید ساتھیوں کوبھی بلالیا۔ ان دونوں کے پاس پسٹل تھے۔ انہوں نے فائرنگ شروع کردی۔ملزموں کی فائرنگ سے سکول وین میں سوار ایک بچہ اورڈرائیورزخمی ہوگئے۔