دنیا میں جاری بحرانوں کا اصل سبب عدل و انصاف کا فقدان ہے، شجاعت بخاری

May 21, 2022

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ) سیکرٹری جنرل تحریک نفاذِ فقہ جعفریہ پاکستان سیدشجاعت علی بخاری نےکہاہے کہ قرآن و اہلبیتؓ کے دامن سے دوری کی وجہ سے عالم اسلام شیطانی قوتوں کا نشانہ ہے ،وطن عزیز کی خوش قسمتی ہے کہ اس کا نظریہ بنیادی اسلام ہے ۔دنیا بھر میں جاری بحرانوں کا اصل سبب عدل و انصاف ہی کا فقدان ہے ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے عشرہ صادق آل محمدؐکی مناسبت سے مجلس فروغ حسینیت کے زیراہتمام قرآن واہلبیتؓکانفرنس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر بشارت امامی،سیدثمرالحسن نقوی، مولاناملک حسن قمی اور دیگر رہنمائوں نے بھی خطاب کیا۔