نیپرا کا بجلی حفاظت کیساتھ‘ ورک پلیس اسٹریس مینجمنٹ کے موضوع پر ویبنار

May 21, 2022

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)نیپرا کی بجلی حفاظت کیساتھ مہم کے تحت نیپرا ہیڈ کواٹرز میں ورک پلیس اسٹریس مینجمنٹ کے موضوع پر ویبینار ہوا۔ لمز کے پروفیسر ڈاکٹر جواد سید اور کے الیکٹرک کے عہدیدار محمد تیمور خان نے تجربات اور خیالات کا اظہار کیا۔ چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی نے امید ظاہر کی کہ یہ آگاہی سیشن تنائو پر قابو پانے کیلئے عملی تجربات و تجزیہ فراہم کریگا۔ ویبنار میں پاور سیکٹر کے سینکڑوں سیفٹی پروفیشنلز نے تنائو کی علامات‘ انکی وجوہات سمیت اچھے برے تنائو‘ بے چینی، ذہنی تھکن اور کام کی جگہ پر تنائو کو سنبھالنے کی حکمت عملی سیکھی۔