• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامسٹس یونیورسٹی کے فارغ التحصیل طلبہ کی تعداد1لاکھ سترہ ہزار سے تجاوز کر چکی

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے) کامسٹس یونیورسٹی کے فارغ التحصیل طلبہ کی تعداد ایک لاکھ سترہ ہزار سے تجاوز کر چکی ہے، جو پاکستان اور دنیا بھر میں قائدانہ عہدوں پر خدمات انجام دے رہے ہیں،کامسٹس یونیورسٹی نے صنعت، سرکاری خدمات، کاروباری اختراع اور تحقیق کے شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے فارغ التحصیل طلبہ کو الومنائی ایکسیلنس ایوارڈز دینے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے جنہیں سالانہ بنیادوں پر جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا، حال ہی میں پہلی الومنائی ایکسیلنس ایوارڈز 2026تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، جس میں لاہور، اسلام آباد، واہ، ساہیوال میں پروفیشنل اچیومنٹ ایوارڈ ، انوویشن اینڈ انٹرپرینیورشپ ایوارڈ، سوشل امپیکٹ ایوارڈ اور ڈسٹنگوِشڈ ینگ الومنی ایوارڈ دیئے گئے، ریکٹر کامسٹس پروفیسر ڈاکٹر راحیل قمر نے کہا کہ یونیورسٹی اور طلبہ کا رشتہ ڈگری کے بعد ختم نہیں ہوتا بلکہ تاحیات شراکت داری میں ڈھل جاتا ہے۔
اسلام آباد سے مزید