• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد کے تھانوں میں جاری تعمیراتی و ترقیاتی منصوبے کیلئے مقررہ مدت ڈیڈ لائن

اسلام آباد (ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار) ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے تمام تھانوں میں جاری تعمیراتی و ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت کے اندر اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کرنے اور آپریشن ڈویژن کی تمام سرکاری گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں ہر وقت مکمل طور پر فعال اور آپریشنل حالت میں رکھنے کا حکم دے دیا ہے، اتوار کو سکیورٹی، ایڈمن ، اکاؤنٹنٹس اور دیگر متعلقہ افسران کے اجلاس کے موقع پر ڈی آئی جی اسلام آباد نے انتظامی امور، جاری ترقیاتی منصوبوں، مالیاتی معاملات، ٹرانسپورٹیشن اور دیگر دفتری امور کا تفصیلی جائزہ لیا، افسران کو ہدایت کی کہ پولیس انفراسٹرکچر کو عالمی معیار کے مطابق مزید مضبوط بنائیں تاکہ شہریوں کو بروقت، مؤثر اور معیاری پولیس خدمات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جا سکے۔
اسلام آباد سے مزید