• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلساز گروہ نے معصوم شہریوں کو کروڑوں روپے سے محروم کر دیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ چکلالہ کی حدود میں جعل سازی اور دھوکہ دہی کی واردات میں جعل سازگروہ نے معصوم شہریوں کو جعلی سرکاری دستاویزات کے ذریعے کروڑوں روپے سے محروم کر دیا ،تھانہ چک لالہ کو شاہ زیب نے بتایا کہ سیلزمین کے طور پر کام کرتا ہوں کچھ عرصہ قبل ملک طاہر اقبال (آفس مینیجر)، عامر محمود اور محمد اکمل نے ملی بھگت کر کے اس کے نام پر ای سی ایچ ایس اور پی اے ای سی کے جعلی لیٹرز خود تیار کیے اوریہ بوگس لیٹرز احمد سعید، عامر ملک اور یعقوب نامی افراد کو دیے اور ان سے بھاری رقم وصول کر کے ہڑپ کر لی،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
اسلام آباد سے مزید