راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ صادق آباد کے علاقہ میں 25سالہ نوجوان کو چھریاں مارکرقتل کردیاگیا،پولیس کے مطابق پیر کو ڈھوک کالاخان گلی نمبر1کے رہائشی حیدر علی ولد فیض محمد کو لڑائی جھگڑے کے دوران چھریاں مارکرموت کے گھاٹ اتاردیاگیا اس کے جسم پر زخموں کے سات نشانات پائے گئے ، مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی گئی۔