• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی قومی کانفرنس میں صدارت ، دو اہم مقالے پیش کئے

اسلام آباد (خبر نگار) عالمی شہرت یافتہ نیورو لوجسٹ اور مرگی کی ماہر ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے پاکستان سوسائٹی آف نیورولوجی کے زیراہتمام اسلام آباد میں منعقدہ ”32ویں نیشنل نیورولوجی کانفرنس“ کے دوران ایک اہم سیشن کی صدارت کی۔ اس موقع پر انہوں نے دو اہم مقالے پیش کئے۔ انہوں نے اپنی پہلی گفتگو کے دوران مرگی کے ہنگامی اور فوری علاج میں پیشرفت پر روشنی ڈالی جس میں خصوصی توجہ پاکستان کے لئے کم لاگت سے تیار کردہ ادویات اور موثر علاج کے طریقوں پر دی گئی۔ دواؤں کی مقدار، انجکشن لگانے کے طریقے، مقام ہر پہلو پر توجہ دینے پر زور دیا گیا۔ ڈاکٹر فوزیہ کی دوسری پریزنٹیشن نیشنل ایپی لیپسی رجسٹری کے پرنسپل انویسٹی گیٹر اور چیئرپرسن کے طور پر ان کے کام پر مرکوز رہی۔ اس کے ذریعہ اس بات کا جائزہ لیا جاتا ہے اور ڈیٹا اکٹھا کیا جاتا ہے کہ پاکستانی آبادی پر مرگی کی مختلف ادویات کے استعمال کے کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں اور وہ دوائیں کس طرح رد عمل ظاہر کرتی ہیں۔
اسلام آباد سے مزید