سول لائن پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن15 ملزمان گرفتار

May 21, 2022

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سول لائن پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 15 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مسروقہ موٹرسائیکلیں اور بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی گرفتار ملزمان میں بلال احمد، بادشا خان، عبدالطيف، نقيب اللہ، حبيب اللہ، مسعود خان ، جنيد احمد حيات اللہ، حضرت اللہ،سجاد، احمد شاہ ،خادم على، عبدالوحيد، شراف الدين اورظہور احمد شامل ہیں گرفتار ملزمان میں دو اشتہاری ملزمان بھی شامل ہیں پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔