پیسکو میں نئے کمپلینٹ ریڈرسل سسٹم کا آغاز کردیا ہے، جبار خان

May 21, 2022

پشاور(جنگ نیوز) پشاور الیکٹرک پاورکمپنی (پسکو) کے چیف ایگزیکٹو محمد جبار خان نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان اور وزارت توانائی کی ہدایت پر پسکو میں کسٹمر کیئر کے معیار کو بلند کرنے کیلئے اور صارفین کی بجلی سے متعلق سوالات اور مسائل کے فوری حل کیلئے انقلابی اقدام کر تے ہوئے پسکو میں نئے کمپلینٹ ریڈرسل سسٹم کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت پسکو کے تمام کسٹمر ز کو مختلف وٹس ایپ گروپ بناکر ان میں ایڈ کیا جارہا ہے , جبکہ پروگرام کے تحت پسکو کے افسران و ملازمین کو ان گروپوں کا ایڈمن/ فیملی ٹیشن آفیسر بنادیا گیا ہے جو اپنے گروپ میں موجود صارفین کے بجلی کی فراہمی سے متعلق آنے والے مسائل کو فوری طور پر حل کروائیں گے اور بجلی کی خرابی,بندش, لوڈشیڈنگ اور مینٹینس شیڈول کے بارے میں آگاہی دینگے۔چیف ایگزیکٹیونے بتایا کہ اس سلسلہ میں تمام ملازمین کی ٹریننگ کا عمل مکمل کر کے سہولت کار کے کارڈ جاری کر دیئے جائیں گئے اور گروپ بنا کر صارفین کو ایڈبھی کیا جارہا ہے۔ اس تمام پروگرام کو ایس ڈی او, ایکسیئن , ایس ای اور ہیڈکوارٹرکی سطح پر مانیٹرکیا جائے گا۔صارفین کو پروگرام کے حوالے سے آگاہی مہم بھی شروع کردی گئی ہے۔