مختلف علاقوں میں مرمتی کاموں کے باعث آج بجلی بند رہے گی

May 21, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکوترجمان کے مطابق ریجن کے مختلف علاقوں میں گرڈاسٹیشنوں کی مرمت، سسٹم کی استعدادکار میں توسیع،ہائی ٹینشن پولز کی درستگی، فیڈرز کی بائفرکیشن اور ضروری مرمت کے سلسلہ میں بجلی کی فراہمی آج21مئی کومختلف اوقات میں بند رہے گی۔ملتان سرکل کے 11کے وی محمود کوٹ، پی جی ایچ ایس ایف 1،4اور وویمن یونیورسٹی فیڈرز سے سات بجے صبح سے دس بجے صبح تک، بہاولپور سرکل کے 11کے وی شاہ حسین اور جھوک حق نواز فیڈرز سے آٹھ بجے صبح سے بارہ بجے دوپہر تک، 11کے وی غنی پور فیڈر سے ساڑھے تین بجے دوپہر سے شام ساڑھے پانچ بجے تک ، ساہیوال سرکل کے 11کے وی فردوس، کوٹ محمد اور حضور آباد فیڈرز سے آٹھ بجے صبح سے دس بجے صبح تک متاثرہونگے۔