تربیلا ڈیڈ لیول پر پہنچنے اور پانی کے ذخائر ختم ہونے کا امکان

May 21, 2022

سکھر(چوہدری محمد ارشاد ) ارسا نے پانی کی شدید قلت کا خدشہ ظاہر کردیا ہے، ارسا نے تحریری طورپر صوبوں آگاہ کردیا، خط میں پانی کم استعمال کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں کہ پانی احتیاط سے استعمال کریں،بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے ایک بار پھر پانی کی صورتحال خراب ہورہی ہے، تربیلا ڈیڈ لیول پر پہنچنے اور پانی کے ذخائر ختم ہونے کا امکان بڑھ گیا،تربیلا ڈیم 24 سے 48 گھنٹے میں ڈیڈ لیول پر پہنچ جائیگا، سندھ میں 10 سے 12 دن کے اندر پانی کا بحران شدت اختیار کر جائے گا،ارسا نے سندھ سمیت چاروں صوبوں کے آبپاشی سیکریٹریز کو خط لکھ کر آگاہ کردیا ہے۔