وارم اپ میچ، پاکستان ہاکی ٹیم بمشکل عمان کیخلاف کامیاب

May 22, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایشیا کپ ہاکی کی تیاری کے سلسلے میں پاکستان ٹیم نے ہفتے کو وارم اپ میچ میں عمان کو سخت مقابلے کے بعد ایک گول سے شکست دے دی،واحد گول رضوان علی نے اسکور کیا۔ پاکستان ایشیاء ہاکی کپ کا پہلا میچ 23 مئی کو روایتی حریف بھارت کیساتھ کھیلے گا۔