عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش ہوئی تو کارکنوں کو نہیں روک سکتے، اسد عمر

May 22, 2022

اسلام آباد(مانیٹرنگ نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہےکہ اگر سابق وزیر اعظم عمران خان کو گرفتار کرنے یا ان کی جان کو خطرے میں ڈالنے کی کوشش کی گئی تو نہ صرف پارٹی قیادت بلکہ خود عمران خان بھی پارٹی کے کارکنوں کو ردعمل دینے سے نہیں روک سکیں گے۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ انہیں کل شام 5 بجے کے قریب ملتان کے جلسے سےعمران خان کے خطاب سے چند گھنٹے قبل ʼسینئر انتظامی افسر کا فون آیا جس میں افسر نے اسد عمر کو خطرے سے خبردار کیا تھا، انہوں نے عمران خان سے بات کی اور انہیں جلسے کے دوران بلٹ پروف انتظامات کرنے کی سفارش کی، جلسے کی اگلی رات 3 بجے رات کی تاریکی میں ایک پولیس ٹیم عمران خان کی بنی گالہ رہائش گاہ پر پہنچی، پولیس کو 10روز قبل دھمکی آمیز خط جاری ہونے کے بعد آج 3 بجے کا وقت ملا، وہ کس کو بیوقوف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔