کراچی( اسٹاف رپورٹر)لانڈھی ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں لنڈے کے کپڑے کی فیکٹری میں آگ لگ گئی۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ دن ساڑھے 12 بجے کے قریب فیکٹری میں لگی جس کی شدت کو دیکھتے ہوئے اسے تیسرے درجے کی آگ قرار دیا گیا۔ آگ لنڈے کے کپڑے کی بڑی مقدار موجود ہونے کے باعث تیزی سے پھیلتی چلی گئی اور فیکٹری کے مختلف حصے متاثر ہوئے۔