اسلام آباد (این این آئی) سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ مہذب ممالک میں پیکا ایکٹ موجود نہیں یہاں میڈیا پر پابندیاں عائد کی جارہی ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب کا بیان جلتی آگ پر تیل پھینکنے جیسا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کا بیانیہ قابل مذمت ہے وہ بیان واپس لیں،پاکستان کئی قسم کے بحرانوں کی زد میں ہے، بحران بڑھ رہے ہیں، بلدیاتی اداروں کو فنکشنل کرکے اختیار دیا جائے تو 90 فیصد مسئلے حل ہوجائیں۔