کراچی (اسٹاف رپورٹر)عالمی ومقامی مارکیٹوں میں پیر کو سونے اورچاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، سونے کی تازہ فی تولہ قیمت میں 2400روپے کی کمی سے4لاکھ63ہزار 136 روپے کا ہوگئی ہے۔جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10گرام سونے کا بھائو 2058 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 97 ہزار 64 روپے ہو گیا ۔