کراچی (اسد ابن حسن) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پولیس اور ایف آئی اے کے گریڈ 20 اور 19کے افسران کے تبادلے اور تعیناتیوں کے نوٹیفکیشنز جاری کردیئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نوید احمد نثار خواجہ کا فرنٹیئر کانسٹبلری، محمد کریم خان کا ایف آئی اے، احسان سیف اللہ کی خدمات پنجاب پولیس کو، روح الامین کو نیشنل انڈسٹریل ریلیشن کمیشن کا چیئرمین، سید محمد علی کو ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ سندھ، محمد ایوب بھرگڑی کو سپرنٹنڈنٹ لاڑکانہ پی ٹی ایس، زاہد حسین تنیو کو جام نواز علی آر ٹی سی کا پرنسپل شامل ہیں۔