کراچی (اسٹاف رپورٹر) سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان(ایس ای سی پی) نے ورلڈ بینک گروپ کے بزنس ریڈی اسیسمنٹ کے تحت پاکستان کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کے لئے ریگولیٹری اصلاحات کی منظوری دے دی پاکستان پہلے ہی B-READY 2025 رپورٹ کے بزنس انٹری زمرے میں 101 معیشتوں میں 17ویں نمبر پر ہے۔