کراچی (اسٹاف رپورٹر) صومالیہ میں 4ماہ سے بحری قزاقوں کے ہاتھوں یرغمال پاکستانیوں کے اہلخانہ نے شارع فیصل پر منسٹری آف فارن افیئرزکے دفتر کے باہراحتجاجی مظاہرہ کیا، پولیس نےمظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے احتجاجی کیمپ اکھاڑ دیا ،وہاں موجود کرسیاں بھی پھینک دیں اورخواتین سمیت متعدد مظاہرین کوگرفتارکر کے تھانے منتقل کیا گیا اور بعد ازاں رہا کردیا گیا۔