پولیس کابنی گالہ میں سرچ آپریشن،کارکنوں کی نعرے بازی

May 22, 2022

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)اسلام آباد پولیس نے بنی گالا اوراردگردکے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا، ذرائع کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی وفاقی پولیس کی بھاری نفری اور بم ڈسپوزل سکواڈ نے سرچ آپریشن کیا ،اس دوران علاقہ میں آنے جانے افرادکی چیکنگ بھی کی گئی جبکہ پولیس کی آمد پر بنی گالہ کے قریب خیموں میں موجود پی ٹی آئی کے کارکن باہر نکل آئے ،جنہوں نے حکومت کیخلاف نعرے بازی کی ۔کچھ دیر سرچ آپریشن کے بعد پولیس بنی گالہ سے واپس روانہ ہو گئی۔ ادھر اسلام آباد پولیس حکام کاکہناتھاکہ یہ معمول کا سرچ آپریشن تھا ،بنی گالامیں خیموں میں موجود افرادکیخلاف کسی قسم کاا آپریشن نہیں کیاگیا۔