اسلام آبادپولیس افسروں کے تقرروتبادلے

May 22, 2022

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)اسلام آبادپولیس میں سینئرپولیس افسروں کے تقرروتبادلے کردئیے گئے۔ سہیل ظفر چٹھہ کو ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد، ڈی آئی جی اویس احمد کو ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ،ڈی آئی آپریشنز سہیل ظفر چٹھہ کو ڈی آئی جی لاء اینڈ آرڈر کا اضافی چارج سونپ دےدیا گیا۔ ڈاکٹر سید مصطفی تنویر کوڈائریکٹر آپریشنز سیف سٹی اسلام آباد اوراے آئی جی جنرل کا بھی اضافی چارج ،ملک محمد جمیل ظفر ایس ایس پی سی ٹی ڈی سے ایس ایس پی آپریشنز اوریاسر آفریدی کو ایس ایس پی سی ٹی ڈی تعینات کردیا گیا۔