غازی کانسٹیبل محسن رضا نے ریفریشر کورس شرکاء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے

May 22, 2022

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) غازی کانسٹیبل محسن رضا نے پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں فائرنگ پریکٹس اور ٹیکٹکس کے متعلق ریفریشر کورس مکمل کرنیوالے 19پولیس افسروں میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے، اس سے قبل غازی کانسٹیبل پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز پہنچے جہاں ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض خان اور ایلیٹ فورس کے افسران و اہلکاروں نے ان کا استقبال کیا۔ پی آراو برانچ راولپنڈی پولیس کے مطابق ایلیٹ کمانڈو غازی کانسٹیبل محسن رضا 2015 میں تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ میں ملزموں سے مقابلہ کرتے ہوئے شدید زخمی ہوئے تھے۔