افغانستان،خواتین اینکرز کا چہرہ ڈھانپنے کا حکم ماننے سے انکار

May 22, 2022

کابل (اے ایف پی/جنگ نیوز )افغانستان کے بڑے ٹی وی چینلز نے خواتین پریزینٹرز کے چہرے ڈھانپنے کے حوالے سے طالبان کے حکم نامے کو مسترد کردیا ہے۔

اے ایف پی کے مطابق ہفتے کو افغانستان کے بڑے ٹی وی چینلز پر خواتین پریزینٹرز طالبان کے حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنے چہروں کو ڈھانپے بغیر اسکرین پر نمودار ہوئیں۔