فائرنگ کے واقعات میں دو بچوں سمیت 3 افراد زخمی، مہندی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والا گرفتار

May 23, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر میں فائرنگ کے واقعات میں دو بچوں سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے، تفصیلات کے مطابق بلدیہ ٹاون نمبر پانچ میں مہندی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی زد میں آ کر 6 سالہ بچی سنیرا دختر ابراہیم زخمی ہوگئی، پولیس کے مطابق ہوائی فائرنگ کے الزام میں پولیس نے ملزم شاہزیب کو گرفتار کر کے اسلحہ تحویل میں لےکر مزید تفتیش شروع کر دی ہے ،سرجانی ٹائون یاروگوٹھ میں گلی میں کھیلتے ہوئے نامعلوم سمت کی گولی لگنے سے 10سالہ بچہ ریحان زخمی ہوگیا جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، ملیر حاجی پیر بخش گوٹھ میں نامعلوم ملزمان نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے 20سالہ سمیر کو زخمی کر دیا ۔