مددگار 15، 22 ملزمان کو گرفتار کیا گیا

May 23, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )مددگار 15 نے ایک ہفتے کے دوران مختلف جرائم میں ملوث 22 ملزمان کو گرفتار کیا،پولیس کے مطابق کاروائیاں 14 مئی سے 21 مئی کے دوران کی گئیں،پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے ایک غیر قانونی پستول،5 موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان برآمد کیا گیا۔