بنگلہ دیش و سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ آج سے شروع ہوگا

May 23, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ پیر سے میر پورمیں شروع ہورہا ہے۔توقع ہے کہ دونوں ٹیمیں میچ میں اسپین بولنگ پر انحصار کریں گی۔بنگلہ دیش نے اس گراونڈ پر گذشتہ آٹھ میں سے پانچ ٹیسٹ جیتے ہیں۔لیکن گذشتہ دو ٹیسٹ میں اسے پاکستان اور بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست ہوئی ہے۔پاکستان کو ساجد خان نے اس گراونڈ پر فتح دلوائی تھی۔سیریز کا پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوا تھا۔