فاسٹ بولر شاہین آفریدی کا مڈل سیکس کاؤنٹی کیساتھ معاہدہ ختم

May 23, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا مڈل سیکس کاؤنٹی کے ساتھ معاہدہ ختم ہوگیا اور اب وہ کاؤنٹی سیزن کے بقیہ میچوں کے لئے انگلینڈ واپس نہیں جائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کھیلنا چاہتے ہیں اور سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل آرام کرناچاہتے ہیں۔شاہین شاہ کی جگہ کاؤنٹی نے آسٹریلیا کے لیفٹ آرم فاسٹ بولر جیسن بین ڈرف کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔کاؤنٹی کے پریس ریلیز کے مطابق شاہین قومی کمٹمنٹ کی وجہ سے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں شرکت کے لئے واپس نہیں آئیں گے۔