اشتعال انگیزی کا مقدمہ، پی ٹی آئی کے مستعفی رکن قومی اسمبلی کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

May 24, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سیشن عدالت شرقی نے تحریک انصاف کے مستعفی رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کے خلاف مقدمے میں ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی،عدالت نے عالمگیر خان کی ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کی اور پولیس کو 28 مئی تک گرفتار کرنے سے روک دیا ، عدالت نے عالمگیر خان کو پولیس تفتیش میں شامل ہونے کا حکم دیتے ہوئے پراسیکیوشن اور تفتیشی افسر سے 28 مئی تک جواب طلب کرلیا ۔