کراچی( اسٹاف رپورٹر )شہید بینظیرآباد کے تھانہ اے سیکشن کے مال خانے سے کیس پراپرٹی ساڑھے 52 تولہ سونا غائب ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ نے ڈی آئی جی شہید بینظیرآباد سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی،ایس ایس پی شہید بینظیرآباد ڈاکٹر سمیر نور چنہ کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں فرائض سے غفلت اور واقعہ میں ملوث ہونے کے شواہد سامنے آنے پر 4 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا گیا آئی جی سندھ نے ڈی آئی جی شہیدبے نظیرآباد کو ہدایت کی ہے کہ واقعہ کی مکمل، جامع اور شفاف تحقیقات کو یقینی بنایا جائے اور غائب شدہ سونے کی برآمدگی ہر صورت ممکن ، ذمہ دار افسران و اہلکاروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی یقینی بنائی جائے۔