• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس سے مبینہ مقابلے، 5 زخمی سمیت 13 ملزمان گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پولیس نے مبینہ مقابلوں میں 5 زخمی ملزمان سمیت13 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ ، موٹر سائیکلیں ، موبائل فونز اور دیگر اشیا برآمد کرلیں ، تفصیلات کے مطابق کارروائیاں نیوکراچی پولیس نے سیکٹر الیون ایل یونٹ پارک کے قریب ،زمان ٹاؤن پولیس نے کورنگی بھٹائی کالونی سیکٹر ای سیوریج پمپ کے قریب،منگھو پیر پولیس نے اجتماع گاہ کے قریب، شارع نورجہاں پولیس نے نارتھ ناظم آباد بلاک ٹی ٹینکی گراؤنڈ کے قریب،سرسید پولیس نے نارتھ کراچی سیکٹر الیون سی ٹو مین روڈ کے قریب، جبکہ نارتھ ناظم آباد بلاک یو کے ڈی اے گراؤنڈ کے قریب اور سائیٹ اے پولیس کی جانب سے کی گئیں ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید