کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں طویل عرصے بعد بڑے پیمانے پر افسران کی تقرری و تبادلے، ٹاؤن وائز سسٹم بنا دیا گیا جن ٹاؤنز میں افسران ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، سینئر بلڈنگ انسپکٹرز اور بلڈنگ انسپکٹرزتعینات کیے گئے ہیں ان میں بلدیہ ، چنیسر ، گڈاپ ٹاؤنز، مومن آبادموریو میر بحر اور ناظم آباد شامل ہیں اسی طرح نارتھ کراچی اور نارتھ ناظم آباد، اورنگی ٹاؤن، صدر صفورا ، شاہ فیصل ٹاؤن، سہراب گوٹھ،گلبرگ، گلشن اقبال ،براہیم حیدری جناح ٹاؤن سمیت کورنگی،لانڈھی،لیاقت آباد،لیاری، ملیر، منگھوپیر اور ماڑی پور، ماڈل کالو نی میں متعلقہ افسران کو فوری طور پر اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔