کراچی( اسٹاف رپورٹر) ممتاز عالم دین علامہ صادق عباس عابدی نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی اور استحکام ہماری او لین ترجیح ہونا چاہئے، تاریخ گواہ ہے کہ قومیں آپس کے اتحاد سے ہی مشکلات اور چیلنجوں پر قابو پاتی ہیں ، سیاسی اختلافات کے باوجود پاکستان کی ترقی اور استحکام ہماری اولین ترجیح ہون چاہئیے، اپنے اتحاد سے انتشاری قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنا یا جاسکتا ہے۔