• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیوریج مسائل، پانی کی فراہمی واٹر کارپوریشن اور میئر کی ذمہ داری، منعم ظفر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے ٹاؤن چیئر مین نیو کراچی محمد یوسف کے ہمراہ ٹی ایم سی کے تحت یوسی 2میں ماڈل روڈ شاہراہ خالد حسین جوہری کا افتتاح کردیا،اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ تعمیر و ترقی جماعت اسلامی کا مشن ،جماعت اسلامی خدمت اور دیانت کا نام ہے،محدود اختیارات و وسائل کے باوجود اپنے کام کے ذریعے ثابت کردیاہے کہ عوام کی حقیقی جماعت اور عوامی مسائل کا حل صرف اور صرف جماعت اسلامی ہی ہے،سیوریج کے مسائل اور پانی کی فراہمی واٹر کارپوریشن اور قابض میئر کی ذمہ داری ہے لیکن اس کے باوجود نیو کراچی ٹاؤن نے 12 کروڑ روپے سیوریج اور پانی کے کام میں خرچ کیے ہیں، نیو کراچی میں 25 ہزار گھروں میں پانی فراہم کیا ہے،پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت نے جماعت اسلامی کے ٹاؤنز کو تعمیر و ترقی کی مد میں ایک روپے کا فنڈ نہیں دیا، انہوں نے کہا کہ ریڈ لائین منصوبہ عوام کے لیے عذاب بنا ہوا ہے اور گرین لائین منصوبہ بھی مکمل ہونے کا نام نہیں لے رہا، کے الیکٹرک کراچی میں بدترین لوڈ شیڈنگ کر رہی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید