کراچی (جنگ نیوز) محبان بھوپال فورم کے زیراہتمام،اردولغت بورڈ کے تعاون سے ڈاکٹر آر ایم افضل رضوی کی کلامِ اقبال میں موجود نباتاتی عناصر کے حوالے سے کی جانے والی تحقیق کی کتاب"درِبرگِ لَالہ وگل(جلد سوم) کی تقریب پذیرائی وتعارف کی ایک تقریب میں شہر کی معروف شخصیات نے شرکت کی،صدارت کے فرائض پروفیسر سحر انصاری نے انجام دیئے جبکہ مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر معین الدین عقیل تھے،اظہار خیال کرنے والے والوں میں پروفیسر ڈاکٹررئیس صمدانی،پروفیسر سیماناز، ڈاکٹرنزہت انیس، سید ناصر علی اور شگفتہ فرحت شامل تھیں۔