• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قصبہ کالونی، مبینہ زہر خورانی کے باعث کمسن بہن جاں بحق، بھائی کی حالت غیر ہوگئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قصبہ کالونی میں مبینہ طور پر زہر خورانی کے واقعہ میں کمسن بہن جاں بحق جبکہ بھائی کی حالت غیر ہوگئی ، جنھیں اہلخانہ نے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا جہاں ڈھائی سالہ زینب دختر شاکر جاں بحق جبکہ ساڑھے تین سالہ عثمان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے، پولیس کے مطابق دونوں بہن بھائی گھر کے باہر کھیل رہے تھے کہ انھیں دوائی کی کوئی بوتل ملی جسے انہوں نے پی لیا جس کے بعد دونوں کی حالت غیر ہوگئی ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید