کراچی( اسٹاف رپورٹر )کورنگی ابراہیم حیدری کے قریب کمپنی سے 25 سالہ اختیار کی لاش ملی ،گارڈن رامسومی بند پیٹرول پمپ کے قریب سے 50سالہ نامعلوم شخص ، کورنگی چکرا گوٹھ کے قریب 45 سالہ نامعلوم شخص ، کھارادر کے علاقے میں 70سالہ نامعلوم شخص اور سپر ہائی وے گرین بلیٹ کے پاس سے 45 سے 50 برس کے شخص کی لاشیں ملیں ۔