• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 3 دہشت گرد گرفتار

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اور وفاقی حساس ادارے نے شہر کے دو مختلف مقامات پر مشترکہ کارروائیاں کرتے ہوئے کالعدم دہشت گرد فتنہ الخوارج تحریک طالبان پاکستان اور بھارتی حمایت یا فتنہ بی ایل اے سے تعلق رکھنے والے تین دہشت گردوں کو گرفتار کر کے دو دستی بم اور ایک تیار شدہ دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) برآمد کرلیا ،سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گرد شہر میں حساس مقامات اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے،پہلی کارروائی میں بلوچستان لبریشن آرمی سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد ساجد یوسف ولد محمد یوسف اور شوکت علی عرف شوکی ولد حضور بخش کو لسبیلہ چوک بس اسٹاپ کے قریب سے گرفتار کے دو دستی بم برآمد کئے گئے ، دوسری کارروائی کے دوران کے اولڈ سبزی منڈی کے مقام پر چھاپہ مار کر کاکالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تعلق کے شبہ میں داد محمد عرف عادل ولد جلات خان کو گرفتار کرکے دیسی ساختہ بم برآمد کیا گیا ،سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزم افغانستان میں تربیت حاصل کر چکا ہے اور اپنے کمانڈر کی ہدایت پر کراچی میں حساس مقامات اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا،گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی کراچی میں مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید