کراچی (اسٹاف رپورٹر)کورنگی مہران ٹاؤن میں زیادتی کے کیس میں نامزد ملزم حمزہ نے ساتھی کے ہمراہ مدعیہ کو تیزدھار آلے کے وارسے حملہ کرکے زخمی کردیا اور فرار ہوگئے،24سالہ وجیہہ حیدر دخترغلام حیدر کو فوری طورپر جناح اسپتال منتقل کیا گیا،پولیس نے بتایا کہ سال 2023 میں بلوچ کالونی تھانے کی حدود میں زخمی خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کا مقدمہ درج مذکورہ تھانے میں درج ہے ، زخمی خاتون کوکورنگی سیکٹر 6 ایف میں کورٹ میں پیشی کے بعد واپس گھر آرہی تھی،پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں ملزم حمزہ اور اسکے دوست سعد کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔