• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں ہیوی اور دیگر ٹریفک حادثات میں 4 افراد جاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے، تفصیلات کےمطابق سرجانی ٹاؤن کے ڈی اے فلیٹ کےقریب مسافر کوچ کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 21 سالہ جیری ولد اظہرمسیح جاں بحق ہوگیا،پولیس کے مطابق متوفی نوجوان کے پاس سے قومی شناخت کارڈ، ڈومیسائل اور دیگر ت تعلیمی دستاویز ملی ہیں ،متوفی پہاڑ گنج کالونی نارتھ ناظم آباد کا رہائشی تھا، کوچ کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، گلبائی پل کے اوپر 10وہیلر ٹرک کی زد میں آ کر موٹر سائیکل سوار 22سالہ شفیع اللہ ولد سمیع احمد جاں بحق ہوگیا ،پولیس نے ٹرک کو تحویل میں لے کر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ، کلفٹن بلاول ہاؤس چورنگی کے قریب کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 50 برس کا شخص جاں بحق ہوگیا ، فوری شناخت نہیں ہو سکی ،پولیس ذمے دار کار کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ، کورنگی سنگر چورنگی کمپنی کے قریب ٹریفک حادثے میں 40 سالہ نوید ولد اختر جاں بحق ہو گیا ،پولیس نے بتایا کہ ایک رکشا سوار سامان لے کر جا رہا تھا کہ رکشا سے سامان سڑک پر گر گیا جس کے باعث عقب سے آنے والا موٹر سائیکل سوار سامان سے ٹکرانے کے بعد گرکر جاں بحق ہو گیا ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید