کراچی (اسٹاف رپورٹر)غیر قانونی بل بورڈز کے خلاف کریک ڈاون کا فیصلہ پندرہ رو ز کی مہلت دی گئی ہے ابتدائی سروے میں 224 غیر قانونی بل بورڈز اور ہورڈنگز کی نشاندہی کی گئی ہے کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں تمام ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشز ز بلدیہ عظمیٰ کراچی، کنٹونمنٹ بورڈ ز دیگر اداروں اور ایڈور ٹائز ز کو تنبیہ کی ہے کہ وہ بل بورڈز کے مطلوبہ قوانین کی پابندی کرائیں اور جو بورڈز قانون کے خلاف ہیں انھیں قانون کے دائرہ میں لائیں یا ہٹا دیے جائیں ، تفصیلات کے مطابق ضلع شرقی میں 80، ضلع وسطی میں 81، ضلع جنوبی میں 47 اور ضلع غربی میں 16 غیر قانونی بل بورڈز شامل ہیں۔