بلدیاتی الیکشن کے انعقاد سے متعلق مختلف جماعتوں کی درخواستیں نمٹادی گئیں

May 24, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے الیکشن کے انعقاد سے متعلق مختلف سیاسی جماعتوں کی درخواستوں کی سماعت کی، عدالت نے الیکشن کے انعقاد سے متعلق پاسبان پاکستان کی درخواست غیر موثر ہونے پر نمٹا دی،سندھ ہائی کورٹ نے سماعت کے موقع پر کہاکہ الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا ہے، درخواست کا مقصد پورا ہوگیا، متحدہ کی جانب سے حلقہ بندیوں کی تشکیل پر اعتراضات کرتے ہوئے کہا کہ ان حلقہ بندیوں پر منصفانہ الیکشن نہیں ہوسکتے، عدالت کا کہنا تھا کہ حلقہ بندیوں سے متعلق جو بھی اعتراضات ہیں اسکی سماعت دوسرا بنچ کرے گا، بیرسٹر رضا ربانی سمیت حلقہ بندیوں سے متعلق تمام درخواستیں متعلقہ بنچ بھیجنے کی ہدایت کی۔